کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) سابق جج اور سینیئر قانون دان رشید اے رضوی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رشید اے رضوی علالت کے باعث کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔خاندانی ذرائع نے بتایا رشید اے رضوی کی نماز جنازہ آج ڈی ایچ اے فیز فور کی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔رشید اے رضوی سندھ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج رہے، اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔