شیخوپورہ: جاوید لطیف کی بھائی کے ہمراہ انتخابی مہم، تاجروں سے ملاقاتیں

Feb 04, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی دعوت پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار این اے115 میاں جاوید لطیف اور امیدوار پی پی 141 میاں امجد لطیف نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مین بازار و ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقاتیںکر کے انہیں پارٹی منشور سے آگاہ کرنے سمیت 8فروری کے انتخابات میں شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری، حاجی یعقوب بگا، شیخ فاروق ہیرا، شیخ محمد ایوب، حاجی اکبر علی چوہان، میاں تنویر احمد، حاجی رانا محمد الیاس، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ آنے والا وقت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے جس کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔

مزیدخبریں