چاروں صوبوں کے 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیو وائرس پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔ 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024ء میں حاصل کیے گئے۔ بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا جبکہ کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...