متعد د وارداتوں میں ڈاکو شہریو ں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکرفرار 

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے مغلپورہ میں سہیل سے اسلحہ کے زور پر 6لاکھ لوٹ لئے اورفرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں سعود کے گھر میں گھس کر  5لاکھ 10ہزار‘پرائز بانڈ، زیوارات دیگر سامان، ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے افضل‘ اس کی فیملی سے 2لاکھ81 ہزار‘ زیوارات ‘ موبائل فون،اسلام پورہ میں سید کبیر ‘ اس کی فیملی سے 2لاکھ 27ہزار ‘ زیوارات،ملت پارک میں یاسر سے 56ہزار‘ موبائل فون،نواب ٹاؤن میں سلطان سے 42ہزار‘موبائل فون،لاری اڈہ میں فدا سے 17 ہزار ‘ موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں خاور سے 2 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرارہوگئے ۔چوروں نے فیصل ٹاؤن،ڈیفنس ‘ ہربنس پورہ سے 3 گاڑیاں،مانگا منڈی سے رکشہ جبکہ رنگ محل،بھاٹی گیٹ،سندر،گارڈن ٹاؤن،گرین ٹاؤن،گلشن اقبال، کاہنہ اور گڑھی شاہو سے9 موٹرسائیکل چوری کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن