سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) این اے111 کے امیدوار چوہدری محمد برجیس طاہر کی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سانگلہ ہل پہنچ گئے۔ حلقہ میں کشمیری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور کارنر میٹنگز میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صوبوں سمیت وفاق میں سادہ اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو کر سادہ اکثریت سے صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کا منشور ہی پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال اور ان کے مسائل کا حل ہے۔