9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی 

لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ و دیگران میں چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔ ملزموں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور سرور روڑ میں مقدمات درج ہیں۔ جج نوید اقبال نے عائشہ علی بھٹہ سمیت 188 ملزموں کی درخواست ضمانت پر چھ فروری کو پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔  7 مقدمات میںبانی پی ٹی آئی کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو ویڈیو لنک میں خرابی دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ  سماعت پر درخواست گزار کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے۔ ویڈیو لنک پر تکنیکی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی حاضری مکمل نہ ہو سکی۔ صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوٹر دلائل دینے کیلئے 6 فروری تک مہلت دے دی۔

ای پیپر دی نیشن