ٓلاہو ر( این این آئی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 171سے امیدوار شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران دائود کے حق میںدستبردار ہو گئے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر نے کہا کہ این اے127میں عوام کی بہت بڑی سپورٹ بلاول بھٹو کیساتھ ہے،عوام کو بلاول بھٹو کے موقف تقسیم اور نفرت کی سیاست سے نجات پسند ہے۔انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں شکیل پاشا ایڈوکیٹ،میاں ایوب،سہیل ملک ،عامر سہیل بٹ ،آغا تقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کنفیوژن روکنے کے لیے یہ اقدامکیا۔شکیل پاشا کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں،این اے127میں بہت سے آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے حق میں دستبرداری کی ہے۔
پی پی 171سے امیدوار شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران دائود کے حق میں دستبردار
Feb 04, 2024