الیکشن : ای ایم ایس تجرباتی مشق ،11حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ پرنٹنگ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی)  الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق کی گئی، تجرباتی مشق میں مطلوبہ مراحل اور اہداف کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔ای ایم ایس تجرباتی مشق میں 859 ریٹرننگ افسر شریک ہوئے، ای ایم ایس کو آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں جانچا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج کی تیاری ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال انتخابات کے دن 8 فروری کو ہو گا۔تجرباتی مشق نے ای ایم ایس کو مکمل فعال اور موثر ثابت کیا، ای ایم ایس مشق کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم 47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا۔ الیکشن کمشن نے  عام انتخابات میں 14 لاکھ 90  ہزار  انتخابی  عملیکی تربیت مکمل کر لی ، 1400ماسٹر ٹرینر ز تیار کئے جنہوں نے بعد ازاں  پانچ لاکھ تین ہزار پچانوے  سکیورٹی اہلکاروں کو ضروری  تربیت فراہم کی ۔ عام انتخابات کیلئے 11 حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔قومی اسمبلی کے 7،صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے جا رہے ہیں۔16 حلقوں میں نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں، سپریم کورٹ میں مختلف ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف 49 درخواستیں دائر کی گئیں، ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف 16درخواستیں منظور جبکہ 24 مسترد ہوئیں، ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف 9 درخواستوں سے متعلق فیصلہ تاحال نہیں آیا۔ پی پی 269مظفر گڑھ میں میاں احمد قریشی اور سید علی عباسی بخاری کو نوٹس جاری۔  این اے 187اور 188راجن پور امیدواران عاطف علی دریشک اور احمد علی دریشک پر10، 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ پی پی 161بہاولنگر علم داد لالیکا کو20ہزار روپے جرمانہ۔

ای پیپر دی نیشن