ساتھی نے دوست سے مل کر زیادتی کی: طالبہ نجی یونیورسٹی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ شالیمار کو ربیعہ انور نے بتایا کہ میں ایچ ایٹ میں واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ ہوں، ظہیر سعید خان جو ایم بی اے مارکیٹنگ کا سٹوڈنٹ ہے جو میرا جاننے والا ہے ہم گروپ کی شکل میں کھانا کھانے جاتے تھے۔ 30 جنوری کو اس نے کہا کہ دانیال میرا دوست ہے باہر جا کر کھانا کھاتے ہیں چونکہ ظہیر میرے جاننے والا تھا اس کے دوست کی کلثس گاڑی نمبر ZD 852 میں بیٹھے جو ای الیون ٹو مرکز میں لے آئے، میں نے ظہیر سے پوچھا مجھے آپ کدھر لے آئے ہیں یہ دونوں مجھے فلیٹ میں لے گئے اور کمرے کی کنڈی لگائی اور میرے ساتھ زیادتی کرنے لگے میں نے شور مچایا تو کہنے لگے ہم نے ویڈیو بنائی ہے وہ وائرل کر دیں گے۔ دریں اثناء ترجمان کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ طالبہ کے ساتھ زیادتی میں ملوث دونوں ملزم گرفتارکر لئے ہیں۔ طالبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ نمبر 105تھانہ شالیمار میں درج ہے‘ تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...