ایف آئی اے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کو پھر نوٹس، 6 فروری کو طلب 

Feb 04, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئیں، جس کے بعد ایف آئی اے نے ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔گزشتہ روز  ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیا تھا جس میں علیمہ خان کو آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئی۔ ایف آئی اے نے علیمہ خان کو 6 فروری کو طلب کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ علیمہ خان کو  جاری دوسرے نوٹس میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں 6 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ علیمہ  خان پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلانے کی مجرمانہ سازش کر کے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات ہیں۔

مزیدخبریں