راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) اڈیالہ جیل میں جرح کے دوران مفتی سعید نے بتایا کہ عدالتی بیان میں انہوں نے نہیں لکھا کہ دوسرا نکاح پڑھایا‘ میں نے دوبارہ نکاح پڑھوایا ضرور تھا، عدالت میں مفتی سعید کی وہ ویڈیو بھی چلائی گئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عدت پر خاتون کا بیان حتمی سمجھا جائے گا۔ وکیل بشریٰ بی بی نے مفتی سعید سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے آپ کو 1995ء میں فوج کے بغاوت کے کیس میں گرفتار کیا تھا، مفتی سعید نے جواب دیا کہ میں اپنے دوستوں کی وجہ سے گرفتار ہوا تھا۔ جنرل ظہیر الاسلام عباسی اور بریگیڈیئر مستنصر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ٹیم کا ممبر تھا جس نے آپریشن خلافت کنڈکٹ کیا تھا۔