دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی 4.56 روپے یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...