مقبوضہ کشمیر: جدوجہد آزادی کی حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹرز چسپاں

سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میںپوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاروی رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ آزادی پسند جماعتوں نے مختلف علاقوں میں دیواروں اور ستونوں پر پوسٹر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں پر گو انڈیا گو بیک، کشمیر بنے گا پاکستان اور5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری پاکستان کے شکر گزار ہیں جیسے پیغام درج تھے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق، حق خودارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت علاقے میں اپنے ہندو توا ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں چیئرمین تحریک استقامت جموں و کشمیر ممبر ڈیمو کریٹک حریت فرنٹ حریت رہنما غلام نبی کہا ہے کہ پانچ فروری کو حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے یوم یکجہتی منانا کشمیری اپنی طاقت سمجھتے ہیں، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں 7 دہائیوں سے بالعموم5 اگست 2019ء سے بالخصو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں’’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی‘‘(ایس آئی اے) نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور لوگوں کو شدید ہراساں کیا اور ڈرایا دھمکایا۔ این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سری نگر، بارہمولہ، کپواڑہ، کولگام، شوپیاں، اسلام آباد، پلوامہ، کشتواڑ اور دیگر علاقوں میں جھوٹے مقدمات کی آڑ میں گھروں پر چھاپے مارے اور جاری تحریک آزادی سے وابستگی ک پاداش میں بے قصور لوگوں کو شدید ہراساں کیا۔

ای پیپر دی نیشن