بھارت ایک بڑا غیرملکی خطرہ، انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے: کینیڈا

اوٹاوا (آئی این پی )  کینیڈا کے انٹیلیجنس حکام نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا۔ کینیڈین سیکورٹی انٹیلیجنس سروس کی  رپورٹ  میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت آئندہ انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔ غیر ملکی مداخلت سے کینیڈا کی جمہوریت کمزور ہوگی۔ بھارت ایک بڑا غیرملکی خطرہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرملکی مداخلت اور سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرے گی اور کینیڈا کے ملٹی کلچر معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے کینیڈا کے عوام کے حقوق بھی متاثر ہوں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رپورٹ پر مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں چین کو بھی ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...