نوازشریف کے حمایتی سن لیں دھاندلی برداشت نہیں کرینگے: بلاول

چھاچھرو (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر والوں نے سندھ کے معدنی پہاڑی علاقے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو کاٹ دیں گے۔ چھاچھرو تھر پارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاست دان دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، واحد لیڈر ہوں جو عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے، میرے ساتھ کوئی اور نہیں صرف عوام کھڑے ہیں۔ مجھے حکومت ملی تو میں غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا۔ پیپلز پارٹی نے معاشی فائدے، روزگار کیلئے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، ایک شخص خود کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ شخص غلط بیانی کر رہا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ اس نے دیا، اگر تھرکول کا منصوبہ نواز شریف کا ہوتا تو آج میں نہیں وہ یہاں جلسہ کر رہے ہوتے، 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزیدکام کریں گے، تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین چلائیں گے۔ شیر والے کارونجھر کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ حکومت بناکر آپ کے گرینائٹ کو بیچیں گے، بے نظیر بھٹو آج بھی موجود ہے، انہوں نے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو ہم نے ان کے ہاتھ کاٹیں گے۔ نواز شریف کی کوشش ہے ان کے لیے کام کرایا جائے اور وہ پاکستان پر مسلط ہوں، ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالے، میاں صاحب کے سہولت کار سندھ میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 8 فروری سے قبل تھرپارکر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ تھرپارکر کے عوام کے ساتھ ہوں،بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہمارا آپ عوام کے ساتھ کوئی سیاسی رشتہ نہیں محبت کا ہے۔ آپ کا ہوں آپ میرے ہیں۔ ہم زندگی بھر ساتھ رہیں گے۔ چوتھی بار وزیراعظم مسلط کرنے کی کوشش کرنے والا شخص بہت غلط بیانی کر رہا۔ تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین کا بندوبست کریں گے۔ اگلی بار آپ کراچی تک ٹرین کا سفر کریں گے، صرف میں عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، باقی ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔ شیر والے سوچتے ہیں ان کی حکومت بنے گی تو میرے اور آپ کے پتھر کو بیچیں گے، اگر وہ آپ کے اور میرے پتھر پر ہاتھ ڈالیں گے تو ہم وہ ہاتھ کاٹیں گے، یہاں کسی کو کاروبار کرنے کا حق ہے تو میرے تھر کے عوام کو حق ہے۔ اگر آپ 8 فروری کو تیر پر مہر لگائیں تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی۔ میاں صاحب کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں اوران کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھے۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری تین بڑے مسائل ہیں، ہم نے اپنے ہاتھوں سے عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے۔ سندھ کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے عوام ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، 8فروری کو تیروں کی بارش ہوگی اور شیر کا شکار اپنے ہاتھوں سے کروں گا۔ بلاول نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دھاندلی کے لئے نگراں حکومت کے عہدیداروں سے فارم 45 اور فارم 47 رائے ونڈ بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حمایتی سن لیں اگر چوتھی باراس کو وزیراعظم بنایا گیا تو دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ میرپور خاص میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ پاکستان کے عوام ووٹ سے ووٹ مانگ رہا ہوں جبکہ دوسرے سیاست دان ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔ یہ سارے علاقے ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اس لیے اب سارا ٹبر لاہور میں اپنا گھر بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سیاسی جماعتیں ذاتی انتقام لے رہی ہیں جو میاں صاحب اپنے آپ کو چوتھی بار مسلط کرنا چا رہا ہے۔ اُس کو وفاق، عوام اور جمہوریت کی نہیں پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں نام نہاد ہیں۔ کوئی مذہب، کوئی فرقہ واریت اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہم ان سب کو عوام کی حمایت سے 8 فروری کو جواب دیں گے، سندھ اور پورا پاکستان ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دے گا میں نے میاں صاحب کو مباحثے کی پیشکش کی، مگر وہ خوفزدہ ہیں، یہ جو چوتھی بار وزیر بننے جا رہا ہے یہ بزدل اور ڈرپوک ہے اور میرے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں، یہ شخص عوام سے خوفزدہ اور ڈرا ہوا ہے اور مطالبہ کر رہا ہے کہ ویسے ہی دھاندلی کی جائے جیسے خان صاحب کیلیے 2018ء میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہ (ن لیگ والے) جانتے ہیں کے پی، جنوبی پنجاب اْن کے ہاتھ سے نکل گیا، اب انہیں اپنا ہوم گراؤنڈ بھی جانے کا خوف ہے، تین بار وزیراعظم رہنے کے باوجود وہ سندھ میں ایک جلسہ نہیں کرسکے۔ وہ ابھی سے ووٹوں پر ڈاکہ مارنے کیلئے سازشیں کررے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ن لیگ کی بھول ہے کہ وہ دھاندلی کرلے اور ہم خاموش بیٹھ جائیں، یہ پی پی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ ضیا کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، انہوں نے جنرل مشرف کا مقابلہ کیا تھا، دھاندلی کی سازیں کرنے والا شیر نہیں بلکہ بلی ہے اور اس کا ہم بندوبست کریں گے۔ اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمشن جاکر نتائج چھینیں گے۔ مجھے 2018ء کے الیکشن میں یہاں آنے کا موقع نہیں ملا، آج پہلی بار میرپورخاص میں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں یہ وہی میرپورخاص ہے جس کی قسمت قائد عوام نے بدل کر دکھائی۔ میرپورخاص کے عوام شہید بینظیر بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...