لاہور ( خصوصی نامہ نگار )اوقاف کی تعمیر و ترقی ریکارڈ ساز ہے۔ وقف محصولات ِ زر میں تاریخی اضافہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے سبب ہوا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کی منظوری، گڈ گورننس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ سروس ڈلیوری بنیادی ذمہ داری ہے۔ اوقاف بورڈ کے اجلاس سے وزیر اوقاف سیّد اظفر علی ناصر کا خطاب۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کو جدید عصری خطوط پر استوار اور انتظامی و مالی طور پر موثر و مزید مستحکم بنانے، اس کی از سر تنظیم نوکا جائزہ کیلئے اوقاف بورڈ کا اجلاس وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب سیّد اظفر علی ناصر کی زیر صدارت داتا دربار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، نمائندہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ حکومت پنجاب محمد عمران،نمائندہ سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب محمد سلیم،نمائندہ سیکرٹری خزانہ حکومت پنجاب شبیہ زہراء ،ڈائریکٹر فنانس اوقاف پنجاب خالد محمود سندھو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجازسمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اوقاف کی تعمیر و ترقی ریکارڈ ساز ، وقف محصولات ِ زر میں تاریخی اضافہ
Feb 04, 2024