5 افراد کے قتل کے کا معمہ حل‘ بیٹا ہی والدین ‘ بہن ‘ بھابی ‘ بھتیجے کا قاتل نکلا

شیخو پورہ / جنڈیالہ شیرخان(نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار)تھانہ صدر کے نواحی قصبہ جھبراں منڈی میں گذشتہ رو ز پانچ افراد کے قتل کے کا معمہ حل،حقیقی بیٹا ہی اپنے والدین ،بہن ،بھابی اور بھتیجے کا قاتل نکلا پولیس نے گرفتار کرکے حوالا ت میں بند کردیا پانچ افراد کے قتل کی وجہ معمولی نوعیت کی رقم کا لین دین تھا ڈی پی او زاہد نوا ز مروت نے ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹ سرکل شاہد عنایت بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم ناصر علی کامونکی کے زمیندار رانا احسان کا مزارع تھا اور اس نے اپنی بہن کی شادی کی تقریب کیلئے مذکورہ زمیندار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے ایڈوانس لیے اور رقم کی واپسی کا ٹائم گزرنے کے بعدزمیندا ر رقم کی واپسی کا تقاضا کرتا تو ناصر علی گھر آکر والدین ،بہن ،بھائیوں رقم مانگتا جس سے جھگڑا شروع ہوجاتا گذشتہ روز ناصر علی نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے والد 80 سالہ شاہ محمد، اپنی والدہ 60 سالہ اشرا بی بی ، اپنی بہن 22 سالہ کرن شہزادی ، بھتیجے 8 سالہ عبدالرئوف اور بھابی 28 سالہ سونیا بی بی کورات 10 بجے تیز دھار آلہ سے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...