ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہایت ذمہ دارانہ عمل ہے: نوید احمد خان 

Feb 04, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فرحان بیگ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل کی زیر نگرانی انچارج ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ انسپکٹر نوید احمد خان نے ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء کے کمپیوٹرائز ڈ اور سکلز ٹیسٹ کاجائزہ لیا اس موقع پر نائب انچارج ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ محمد عثمان کھیوا، اے ایس آئی محمد بہرام ورک، محمد قمر، شیر باز بلوچ، محمد ناظم و دیگر افسران و ملازمین بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے مختلف مراحل کی بریفنگ دی اور عملہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر نوید احمد خان نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہایت ذمہ دارانہ عمل ہے۔ 

مزیدخبریں