شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ نے پارٹی کارکنا ن ، تاجروں اور معززین کے ہمراہ محلہ احمد پورہ میں پارٹی منشور اور پیغام کو گھر گھر پہنچایا اور 8 فروری کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی کیلئے پولنگ سٹیشنوں تک رسائی کے حوالہ سے پیغام دیا اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدواران چودھری خرم شہزاد ورک اور طیاب راشد کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے بعدازاں محلہ احمد پورہ میں گفتگو کرتے حاجی محمداقبال شیخ نے کہاکہ بانی چیئرمین تحریک انصاف قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔