لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے پہلے سنگلز میچ میں بھارت کامیابی حاصل کرلی۔ اسلام آباد میں کھیلے جارہے ایونٹ میں بھارتی ٹینس سٹار رام کمار رما ناتھن کے ہاتھوں پاکستانی اعصام الحق کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، رام کمار نے سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7، 0-6سے کامیابی سمیٹ لی۔ تیسرے سیٹ کے دوران اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آئوٹ بھی لیا تھا۔دوسرے سنگلز میں مقابلے میں عقیل خان کو سری رام بالاجی کے مدمقابل آنا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدرات کا امیدوار و ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا دورہ اعزاز کی بات ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، حریف کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر بن کے کھیل کے فروغ کیلئے کام کرنے کی کوشش کروں گا، ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملنے کے بعد پاکستان میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا۔ میں نے بطور کھلاڑی ملک نام روشن کیا اور مستقبل میں پاکستان کو جیت کی ڈگر پر لے کر جاؤں گا۔ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے سخت محنت کی، اب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کا امیدوار ہوں دس فروری کو اگر اللہ تعالیٰ نے الیکشن میں کامیابی دی تو پاکستان ٹینس کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دوں گا۔
ڈیوس کپ ٹائی ‘اعصام الحق کو رام کمار رماناتھن نے ہرا دیا
Feb 04, 2024