عالمی طاقتیں کشمیر ، فلسطین میں مظالم رکوائیں:ہاشم علی شاہ زنجانی

Feb 04, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے اسرائیل اور بھارت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔عالمی طاقتوں نے بھارت اور اسرائیل کی بدمعاشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔مودی سرکار مسلمانوں کے خون پر سیاست چمکار ہی ہے۔ غاصب قوتوں کے نزدیک انسانی  جان کی کوئی قیمت نہیں۔مظلوموں کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔کشمیر کی آزادی کی آواز کچلنے کیلئے بھارت کی ہر کوشش ناکام ہوگئی ہے کہ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت کو 5اگست کے غاصبانہ اقدامات ہر حال میں واپس لینا ہونگے۔کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سچ ثابت ہوکر رہے گا۔یہ نعرہ ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آوازہے۔اقوام مٹحدہ اور عالمی ادارے بھارتی عزائم کا نوٹس لیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں