لاہور (خبر نگار )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پنجاب میں دفعہ 144 کیخلاف دائر درخواست کی پچھلی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب و فریقین کو 6 فروری کو نوٹس جاری کردیئے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق، نگران حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو دفعہ 144 کے ذریعہ ریلی نکالنے سے روکا ہے، درخواست گزار کے مطابق، دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نگران حکومت پنجاب مزکورہ نوٹیفکیشن واپس لے۔
دفعہ 144 کیخلاف دائر درخواست اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب‘ فریقین کو نوٹس
Feb 04, 2024