لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے مزید 10 شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات فراہم کر دئیے ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تمام سہولیات سے مزین ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات فراہم کئے۔
پولیس شہداء کے مزید10 لواحقین میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات فراہم
Feb 04, 2024