رکشہ کی ٹکر‘4سالہ بچہ ہلاک ‘گھرمیں کہرام ‘ماں پر غشی کے دورے 

Feb 04, 2024

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علا قے میں رکشے کی ٹکر سے چار سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں 4سالہ بچہ جارس محلے میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار رکشے نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔بچے کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ علاقے میں سوگواری کی فضاء چھا گئی ہے۔

مزیدخبریں