فیروز والہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی پی 138 فیروز والا کے نامزد امیدوار چوہدری ابوذر مقصود چدھڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈٹ کر دکھایا ، 8فروری باشعور پاکستانی فیصلہ سنائیں گے تو حریف جماعتیں اپناچہرہ چھپاتے پھریں گے۔ عوام ظلم و جبر کا راستہ روکنے کیلئے 8 فروری کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر ثابت کر دینگے کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ونڈالہ دیال شاہ ،کوٹ پنڈی داس ،غازی کوٹ، سکندر اباد، راجپوت ٹاؤن اور دیگر مقامات پر کارنزمیٹنگز اور انتخابی دفاتر کے افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے ڈٹ کر دکھایا ، 8فروری باشعور پاکستانی فیصلہ سنائیں گے:ابوذر مقصود چدھڑ
Feb 04, 2024