حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس رسم چادر پوشی کے ساتھ شروع  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف ؒ  کا 32 واں سالانہ عرس مزار شریف پر رسم چادر پوشی کے ساتھ شروع ہو گیا ۔سابق صوبائی وزیر سردار نصراللہ خان دریشک نے مقامی اور دوسرے شہر وں سے تشریف لانیوالے عقیدت  کے ساتھ یہ رسم ادا کی۔اس موقع پر روحانی شخصیت کو بھرپور انداز میں اظہار عقیدت پیش کیا گیا۔درود و سلام کی محفل کیساتھ ساتھ ملک وملت کو درپیش چیلنجوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔کل عرس کے دوسرے روز سہ پہر الحمرا ہال میں حضرت واصف علی واصف ؒ  کی شخصیت اور تعلیمات کے حوالے سے ایک سیمینار ہوگا۔اس کی صدارت صاحبزادہ کاشف محمود کریں گے۔سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ مہمان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں ڈاکٹر صغری صدف،علامہ جواد نقوی،بابا محمد یحییٰ خان،ڈاکٹرآقان قیصر ،محمد شاہد اور ڈاکٹر جاوید شہریار اظہار خیال فرمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...