لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرنوالہ این اے 78 کے امیدوار کے ڈاکٹر مصطفی ججہ کی علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قرآن و سنہ موومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ این اے 78 گوجرانولہ ایک اہم حلقہ ہے جہاں عرصہ دراز سے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی کی جارہی تھی۔ میری جماعت اور میرے ساتھ محبت و عقیدت رکھنے والے تمام دوست مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار ڈاکٹر مصطفی ججہ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔یہ ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جو معاشرے میں دین و دنیا کے حوالے سے بہترین کردار ادا کررہے ہوں۔