لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی، چیئرمین مرکزی الیکشن سیل لیاقت بلوچ نے الیکشن مانیٹرنگ روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 241اور چاروں صوبائی اسمبلی کے 530امیدواران جماعت اسلامی کے نشان ترازو پر حصہ لے رہے ہیں۔ مرد، خواتین، نوجوان، طلبہ و طالبات اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان انتخابی مہم اخلاص، ایمانی جذبوں اور جیت کے جذبوں سے سرشار مہم چلا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی انتخابی مہم میں تعصبات، نفرتوں، الزام تراشیوں، الیکشن کمیشن کے ٹوٹتے ضابطہ اخلاق ماحول میں مثبت، تعمیری اور قومی جذبہ کی انتخابی مہم مشن ہے۔ عوام باشعور ہیں، عوام سے سکھ چین اور خوشیاں چھیننے والوں کو ووٹر شکست دے گا۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی و امید وار این اے124 محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مخدوش ملکی حالات اور بہتر مستقبل کی خاطرہر سال دس لاکھ افراد ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں۔ داخلی انتشار، افراتفری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی مسلسل باریوں اورناکام تجربات نے عوام کا ذہنی سکون چھین لیاہے۔ ہم نوجوانوں کو ہنر مند بنا ئیں گے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
جماعت اسلامی انتخابی مہم میں تعصبات، الزام تراشیوںکیخلاف قومی جذبہ مشن :لیاقت بلوچ
Feb 04, 2024