انٹرنیشنل لیگ( آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹر اعظم خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایونٹ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
In Match 1️⃣9️⃣ of Season 2 of #DPWorldILT20, Azam Khan wins the Player Of The Match award ????#AllInForCricket #DPWorldILT20 #DVvGG pic.twitter.com/6XJyYj4VSM
— International League T20 (@ILT20Official) February 3, 2024
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ہفتے کو ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے گلف جائنٹس کے خلاف اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اعظم خان نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوادی۔شاندار بیٹنگ کرنے پر اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔