حضرو (نمائندہ نوائے وقت)آزاد امیدوار قومی اسمبلی ملک امین اسلم ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون چنگیز خان نے کہا ہے کہ کامیابی کے بعد حضرو کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے حضرو میں بڑوں کے گھروں پر خاکروبوں کی چھٹی کرا کے شہر میں صفائی پر توجہ دی جائے گی شہر میں صفائی کے نظام کے بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے شہر کے عوام پہلی بار بڑے کھڑپینوں کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں کامیابی ان کی ہوگی حلقہ عوام اب کسی بھی سیاسی مداری کی باتوں میں نہ آئیں اپنے لئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے گھڑیال کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں حلقہ عوام کے مسائل حل کریں گے ،ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں حلقہ عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد اسخاق کی جانب سے منعقدہ بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاؤ سیٹھ ،شاہین خان شینکہ ،ظاہر خان شینکہ ،ملک نسیم ،طارق ٹوانہ ،نسیم شاد ،نعیم شاد و دیگر بھی موجود تھے۔