کھنڈہ(نامہ نگار) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 2 فتح جنگ،حسن ابدال ٹھیکید ار افتخار احمد نے کہا ہے شیر کا نشان ترقی خوشحالی اور روشنی کا نشان ہے میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہی ہوگی ہم عوامی خدمت کا آغاز وہیں سے شروع کرینگے جہاں رکا تھانمائندہ نوائے وقت ابرار حسین صابر سے گفتگو میں انہوں نے کہ کہ ن لیگ عوامی خدمت کے لئے تیار ہے اور انتخابی منشور کی صورت میں ملکی ترقی و خوشحالی کا مربوط روڈ میپ بھی قوم کے سامنے رکھ دیا گیا ہے جس پر برسر اقتدار آتے ہی عملدرآمد شروع کر دیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اٹک میاں محمد نوازشریف کے چاہنے والوں کا ضلع اور ن لیگ کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے امیدوار این اے 50 ملک سہیل کمڑیال,امیدوار پی پی 2 سردار افتخار احمد خان کی کامیابی یقینی ہے انشاا للہ وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام اعتماد کرتے ہیں اور یہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ میاں محمد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور انکے مسائل حل ہونگے۔
نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، ٹھیکیدار افتخار احمد
Feb 04, 2024