مندرہ ( نامہ نگار ) راجہ رستم قمر آف مندرہ نے کہا ھے کہ مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی وا حد ترجمان جماعت ہے اور 8فروری کا سور ج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا تحصیل گو جر خان میں مسلم لیگ ن کی قیادت میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے جس اعتماد کے ساتھ قومی اسمبلی کے لیے راجہ جاو ید اخلاص اور انکے ساتھ دونوں مضبوط صوبائی امید اور راجہ شوکت عزیزبھٹی اور افتخار وارثی کا انتخا ب کر کے سیاسی مخالفین کے غباروں سے ہوا نکال دی ہے۔تحصیل گو جر خان سے مسلم لیگ ن کا پینل مضبو ط پینل ہے ۔راجہ شوکت عزیز بھٹی تحصیل گو جر خان میں مسلم لیگ ن میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حثیت رکھتے ہیں جس سے مسلم لیگ ن کا گراف بلند ہے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی مخالفین نے ہر اوچھا ہتکھنڈا استعمال کرتے ہوئے حلقہ بندیوں میں رد وبدل کیا مگر سیاسی مخالفین یہ بھول گئے کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی اور راجہ جاوید اخلاص مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرح عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ماضی کی طرح اب کی بار مسلم لیگ ن تینوں سیٹوں سے کلین سوئپ کریں گے ۔