روحانی اقدار کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ مقصود اعوان 

Feb 04, 2024

 کھنڈہ(نامہ نگار ) صدر مرکزی تنظیم علما ئے اہلنست و جماعت ضلع اٹک علامہ مقصود اعوان ،خطیب اہلسنت مفتی بلال حیدر حسان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روحانی اقدار کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے تصوف روح دین ہے صوفیا کے اسلوب دعوت کو عام کرنا ناگزیر ہے، اولیا کرام نے برصغیرپاک و ہند کو نوراسلام سے منور کیا اور اپنے قول و عمل سے رسول کریم کا اسوہ حسنہ لوگوں کے سامنے پیش کیا یہ انہی بزرگان دین کی بے لوث ومخلصانہ کوششوں کا نتیجہ تھا کہ برصغیر میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے اور بیسویں صدی کے وسط میں پاکستان جیسی اسلامی مملکت معرض وجود میں آئی انہوں نے کہا کہ اولیا کرام نے اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے تاریخ ساز کردارادا کیا۔

مزیدخبریں