چکری (نامہ نگار)الیکشن کمپین کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا ڈھوک چوہدریاں کا جلسہ خرابی موسم کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے اب یہ جلسہ پانچ فروری بروز سوموار دن ایک بجے پہلا سٹاپ ڈھوک چوہدریاں میں منعقد کیا جائے گا جس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کارکنان سے خطاب کریںگے انتظامیہ جلسہ کی جانب سے تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ضرور تشریف لائیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔
پیپلزپارٹی کے زیراہتمام
انتخابی جلسہ آج ہوگا
کلرسیداں(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے زیر اہتما م انتخابی جلسہ آج بروز اتوار دن ایک بجے کلرسیداں میں ہو رھا ہے جس کی صدارت پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کریں گے ۔جلسہ سے آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب ،ا میدوار قومی و صوبائی اسمبلی مہرین انور راجہ،چوہدری ظہیر محمود،پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی،راجہ قمر مسعود اور دیگر خطاب کریں گے۔ اس سے قبل مہمانوں کو شاہ باغ سے ریلی کی شکل میں کلرسیداں لایا جائےگا۔
ملک اسحاق جھاٹلہ کی اہلیہ بوچھال کلاں میں انتقال کر گئیں
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ملک اسحاق جھاٹلہ کی اہلیہ بوچھال کلاں میں انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان بوچھال کلاں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان بوچھال کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شفقت محمود کی ہمشیرہ کی شادی
کلرسیداں(نامہ نگار)ریٹائرڈ تحصیلدار چوہد ری محمد حسین کی دختر اور سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلما نا ں چوہدری شفقت محمود کی ہمشیرہ کی شادی چوہدری محمد سہیل سے انجام پائی ۔رخصتی کی تقریب میں امیدوار حلقہ پی پی7 چوہدری ظہیر محمود،حافظ سہیل اشرف،راجہ ربنواز جنجوعہ،سید راحت علی شاہ،راجہ ظفر محمود،چوہدری محمد ایوب،چوہدری اخلاق حسین،مسعوداحمدبھٹی،گفراز بٹ،سید سجاد حسین شاہ،ندیم صدیقی،چوہدری ظہور،چوہدری محمد اشفا ق،چوہدری تنویر اختر،مرزا تنویر الحق،ماسٹر ارشا د ،شیخ محمد شہزاد،اکرام الحق قریشی،شیخ قمرالاسلام،محمد جا وید اقبال،چوہدری عاصم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
محمود شوکت بھٹی کی دختر
کی رخصتی کی تقریب
کلر سیداں(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار حلقہ این اے 51محمود شوکت بھٹی کی دختر کی رخصتی کی تقریب شادی ہال میں ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق سینئٹر چوہدری تنویر، راجہ عتیق سرور، ڈاکٹرمحمد عارف قریشی، راجہ طلال خلیل، شیخ ساجد الرحمن، تنویر ناز بھٹی، محمد صفدر کیانی، راجہ شہزاد یونس، راجہ محمد یونس اور دیگر نے شرکت کی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ
سے ریلی کل نکالی جائیگی
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، مورخہ پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ٹی ایم اے ہال سے ایک ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اورمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ۔
منشیات کے جھوٹے مقدمے
میں ملوث ملزم باعزت بری
فتح جنگ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فتح جنگ ارشد اقبال کی عدالت نے منشیا ت کے جھوٹے مقدمے میں ملوث ملزم کو باعزت بر ی کر دیا پولیس سٹی چوکی فتح جنگ نے ملزم سہیل انجم ساکن چاندنی چوک فتح جنگ سے 1400گرام چرس کی برآمدگی ڈال کر 9c کا مقدمہ بنایا تھا جسے ملزم کے وکیل ملک نثار احمد ایڈووکیٹ نے دلائل کے زریعے مقدمے کو جھوٹا قرار دلوایا۔
اور ملزم کو باعزت بری کر دیا گیا۔