چکری (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی دس خالد محمود مرزا نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے جماعت اسلامی کی شفاف سیاست ہی اس کی پہچان ہے اقتدار پر مسلط کی گئی پارٹیاں پریشان ہیں ان کے پاس عوام سے کہنے کو کچھ نہیں عوام سوال کررہے ہیں کہ قرضوں کے انبار، سیاست، پارلیمنٹ اور سماجی نظام کی تباہی کرنے والی جماعتیں کس منہ سے ووٹ مانگ رہی ہیں جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا پلان بنا چکی ہے پاکستان کو اسلامی، خوشحال، مستحکم ، کرپشن فری ملک بناناہمارا قومی مشن ہے انھوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگ میری قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے میرے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کررہے ہیں انشااللہ جیت کر آپ کی وابستہ توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گاآپ لوگ آٹھ فروری کو گھروں سے نکلیں اور ترازو کے نشان پر مہر لگا کر میری کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں ۔
جماعت اسلامی ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،خالد محمود مرزا
Feb 04, 2024