ہم نے نبی کے دین کو تخت پر لانا ہے،راجہ اسماعیل طارق

 بیول/گو جرخان(نامہ نگاران)ہم نے نبی کے د ین کو تخت پر لانا ہے۔ہم نبی کے خادم ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار تحریک لبیک کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 8 راجہ اسماعیل طارق عرف چئیرمین شیلا نے بیول میں ایک جلسہ سے خطاب میں کیا۔بیول میں آج تحر یک لبیک نے آمدہ الیکشن کے سلسلے میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا جس میں ایم پی اے کے امیدوار راجہ اسما عیل طارق عرف چئیرمین شیلا، چوہدری محمد خورشید زما ن، حاجی رمضان اور دیگر رہنماں نے شرکت کی۔ تحر یک لبیک بیول کے کارکنوں سنی راجہ اور دیگر نے ان ر ہنماں کا استقبال کیا اور لبیک یا رسول اللہ لبیک یا ر سو ل کے نعروں کی گونج میں جلسہ گاہ لے گئے۔چئیرمین شیلا نے کہا کہ ہم نبی کے دین کو نافذ کرنے کے لئے نکلے ہیں آئیں ہمارا ساتھ دیں ۔چو ہدر ی خورشید زما ن نے بھی خطاب کیا۔اس اجتماع میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی بالخصوص نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس اجتماع میں چوہدری فیا ض اختر،صوبیدار ریاض ،چوہد ری ظفر،حافظ مناظر ، چوہدری توقیر، چوہدری بشارت نور،چوہدری شیراز، چوہدری فیاض اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن