دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا،حنیف عباسی 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کوستانی برادری کی جانب سے منعقدہ کانر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 56 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا۔ مسلم لیگ ن انتقام (صفحہ6 پربقیہ نمبر61 )
کی سیاست نہیں کرتی ۔ 2018 کے الیکشن میں میرے ساتھ جو کیا گیا اللہ نے مجھے ان تمام مقدمات سے باعزت بری کیا۔ مسلم لیگ ن کا منشور عوامی منشور ہے ہم صرف خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔کوہستانی برادری مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی پی 16 سے ایم پی اے کے امیدوار ضیا اللہ شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے جو بات کی ہمیشہ ا±س پر عمل کیا۔ اقتدار میںآنے کے بعد راولپنڈٰ میں مزید ترقیاتی کام کرائیں گے تاکہ اس شہر کی رونق دوبارہ سے بحال ہو۔ ہمارے مخالفین کے پاس نہ کوئی منشور ہے اور نہ کوئی خدمت جذبہ اس لیے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لطیف زر خان، راجہ ارشد و دیگر مقررین نے کہا کہ 8 فروری کو مسلم لیگ ن راولپنڈی سے کامیابی حاصل کرے گی۔ حنیف عباسی اس شہر کی پہچان ہیں اور جیتنے کے بعد وہ راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر ترقی شروع کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن