اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم نے کہا کہ ہے کہ نئے سیکٹرز کی تعمیر میں لینڈ مافیا رکاوٹ ہے۔ میں این اے 46 (صفحہ6 پربقیہ نمبر40 )
سے لینڈ مافیا کو شکست دوں گا۔ میاں اسلم نے ہفتہ کو اسلام آباد سبزی منڈی اور میرا جعفرسمیت مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب میں کہا کہ میرے منتخب ہونے سے نئے سیکٹربنیں گے تو رہائشی پلاٹوں اور مکانوں کی قیمت اورکرائے میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لینڈ مافیا اور انتظامیہ کی ملی بھگت ہے کہ رہائشی پلاٹ اصل قیمت سے کئی گنا مہنگے ہیں، جس کی وجہ سہے عام آدمی نہ پلاٹ خرید سکتا ہے، نہ اپنا گھر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈ مافیا کانام اور ان کی کرپشن ہر ووٹر جانتا ہے۔ عوام اپنے ووٹ سے لینڈ مافیا کو سزا دیں گے۔ ہفتہ کے روز میاں اسلم نے ڈاکٹر خالد ابراہیم کی دعوت پرآئی 14 گراو¿نڈ میں یوتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہر فاروق کے ہمراہ جی ٹین بھٹی مارکیٹ اور سید محمود کی دعوت پر جی الیون میں ووٹروں سےملاقاتیں کیں۔ مقامی رہنمائ عنایت اللہ کےہمراہ آئی ٹین اورمیاں لطیف کی دعوت پرآئی الیون پی ایچ اے فلیٹ پبلک میٹنگ میں شرکت کی۔