اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے رہنماءشیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والوں نے آج اڈیالہ جیل میں 164 کا بیان ریکارڈ (صفحہ6 پربقیہ نمبر26)
کرایا جبکہ 72سال کی عمر میں شیخ رشید احمد اپنے دوست کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اگر شہر یار ریاض اور سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی سے مخلص ہیں تو دونوں این اے 56 اور 57 سے شیخ رشید احمد کے حق میں دستبردار ہو جائیں اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد 18 سال کے لڑکے کی طرح جیل کاٹ رہا ہے آج مجھے ڈی سی آفس سے فون پر بتایا گیا ہے کہ 6 فروری کو لال حویلی کے باہر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی میرا سوال ہے کہ شہباز شریف ،بلاول بھٹو اور جماعت اسلامی کے سراج الحق کو تو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ہے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد کو لال حویلی کے سامنے جلسے کی کیوں اجازت نہیں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ میں ٹکراو¿ کی سیاست نہیں چاہتا اگر ہماری 6 فروری کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے تو مجھے تحریری بتایا جائے اب راولپنڈی کے لوگوں کا امتحان ہے کہ وہ شیخ رشید احمد کو 8 فروری کو کامیاب بنائیں ۔