اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر تاج حیدر انچارج سنٹرل الیکشن (صفحہ6 پربقیہ نمبر56)

سیل پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 127 اور غنڈوں کا پی پی پی امیدوار پی پی 160 کے دفتر پر حملہ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے،ملزموں کی فوری گرفتاری اور سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے NA127 سے امیدوار عطا تارڑ 300 سے زائد غنڈوں کے ہمراہ PPP کے امیدوار PP-160? میاں مصباح الرحمان کے لاہور میں دفتر میں زبردستی گھس گئے۔ پی پی پی امیدوار انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھے اور ان کی ٹیم کل ہونے والے ٹریننگ سیشن کے لیے پولنگ ایجنٹس کو متحرک کر رہی تھی۔یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے امیدوار حلقوں میں مخالفین کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پنجاب میں خاص طور پر این اے 127 لاہور میں جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے مدمقابل امیدوار ہیں، پی پی پی کی انتخابی مہم میں خلل ڈال رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن