اسلام آباد‘لاہور(نمائندہ خصوصی ‘نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی (صفحہ6 پربقیہ نمبر57 )
کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے انتخابی دفتر پی پی 160میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے،عطا تارڑ اور فہد نے30مسلح افرد کےساتھ حملہ کیاااور یہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا،ہمارے کراچی سے ایم پی اے نوید جیوا کی گاڑی پر ن لیگ والوں نے توڑ پھوڑ کی۔ہمارے دس ورکرز کو اغوا کیا، آئی پیڈ اٹھایا اور سوشل میڈیا پر دکھایا،ووٹرز پرچی اور ان کی تفصیلات ساتھ لے گئے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کی ہے ۔بےان مےں انہوں نے کہا کہ این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر الیکشن کمیشن ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدامات کرے، این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرے اور سینیٹر پلوشا خان کی بھی واقع کی مذمت‘ پی پی رہنما ندیم افضل نے بھی کہا کہ عطاءتارڑ نے ہجوم کیساتھ حملہ کیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں نے عطاءتارڈ اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کےلئے تھانہ کوٹ لکھپت پہنچے اور انہوں نے تھانے میں مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست دےدی ۔ پی پی کارکنوں نے بھی تھانہ کو ٹ لکھپت کے باہر احتجاج کیا‘ ڈکیتی اور اغوا کنندگان اور عطا تارڑ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر پر عطا تارڑ نے جو دہشت گردی کی ہے اس سے ان کی شکست عیاں ہو گئی ہے،الیکشن کمشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این اے127 ہائی پروفائل حلقہ ہے الیکشن کمشن یہاں دہشت گردی اور اغوا کا فوری نوٹس لے۔لاہور پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری ایف اآئی آر فوری درج ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں اور پارٹی امیدواروں رضا ربانی ذوالفقار علی بدر،چودھری اسلم گل اور فیصل میر نے گزشتہ رات پی پی 160کے انتخابی دفتر میں مشترکہ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے کیا۔اس موقع پر فیاض بھٹی،عدنان گورسی،عثمان ملک،راو خالد اور چودھری ریاض بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس میں مستقبل کا پارٹی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی ڈسٹرکٹ،زونل اور ذیلی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس آج(5 فروری) اتوار 1بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
عطاءتارڑ نے بلاول کے انتخابی دفتر پر حملہ کرکے 10ورکرز اغوا کرلئے : پی پی رہنما
Feb 04, 2024