راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سی پی او (صفحہ6 پربقیہ نمبر44 )
سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2024 کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر،ایس ایس پیانوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،سینئر ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرران نے شرکت کی،سی پی او راولپنڈی نے تمام افسران سے جنرل الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات و انتظامات پر فردا فردا بات چیت کی،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے مربوط سیکورٹی فراہم کی جائے گی،آر او دفاتر، پولنگ سٹیشنز پر موثر سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن کے موقعہ پر شہر بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی،اہم مقامات اور شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ اور ایلیٹ کمانڈوز کی کیو آر ایف گشت کریں گی،ڈولفن فورس کی ٹیمیں بھی علاقہ میں گشت کریں گی، الیکشن کا پر امن انعقاد اہم قومی فریضہ ہے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ہر افسر ہر جوان کو اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے نبھانی ہے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔