راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)حلقہ پی پی16 سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی بنت راولپنڈی ڈاکٹر طیبہ ممتاز نے کہا ہے کہ عوام پانی.بجلی و گیس کے بلوں اور آٹا چینی،گھی،پٹرول و ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرنیوالوں کو ووٹ نہیں دیں گے اور نہ ہی 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں یا کسی ایسے شخص کو ووٹ تھمائیں گے۔پنجاب میں 35 فیصد آزاد امیدوار کامیاب
ہونگے۔پی پی 16 میں انتخابی نشان گھڑیال کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز صفدر آباد۔ہزارہ کالونی اور کشمیر کالونی میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طیبہ ممتاز نے کہا ہے کہ بجلی۔گیس۔پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔عوام اس ظلم کا مقابلہ ووٹ کی طاقت سے کریں ۔
8 فروری کو لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور گھڑیال کے نشان پر مہریں لگا کر غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ امیدوار کو کامیاب کرائیں یہ جیت میری جیت نہیں بلکہ راولپنڈی کے عوام کی جیت ہوگی۔عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونگے۔