حیدر آباد: سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم ایک مردہ گھوڑا بن چکی ہے جس کو خوراک دے کر زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک ہی لیڈر ہیں جو پورے پاکستان میں جلسے کر رہے ہیں . کل سے برسات ہے ،میرپورخاص میں تیز بارش میں لوگ بیٹھے تھے ، حیدرآباد کے لوگ پیپلز پارٹی کے چاہنے والے ہیں وہ بلاول صاحب کی سوچ کو سننا چاہتے ہیں بارش ہو یا نہ ہوں لوگ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب واحد لیڈر ہیں جو اپنا پروگرام اپنی سوچ بتا رہے ہیں ، باقی تو ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ شریفوں نے اپنی ٹرم پوری نہیں کی .ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جن کو اِدھر کہیں تو اِدھر اور اُدھر کہیں تو اُدھر ہو جاتی ہے، ان لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو آپ کا ووٹ ضائع کر دیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں 45 سے 50 جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتے گی .ن لیگ کے لیے اس وقت بہت کوشش کی جارہی ہے پنجاب میں ہم اچھی سیٹیں نکالیں گے میں یہ دعویٰ نہیں کررہا کہ ہم وہاں سب سے بڑی جماعت بن کر آئیں گے بلکہ پاکستان کی ہم سب سے بڑی جماعت بنیں گے، ہماری امپائر ہماری عوام ہے فیصلہ عوام دیتی ہے کوئی اور نہیں دیتا۔انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ایم کیو ایم کے دور دیکھے ہیں میں جب سکول میں ہوتا تھا کراچی میں تو بھتہ کے بغیر کراس نہیں کر سکتے تھے اب یہ دور ہے کہ دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن جتوا دو ۔