نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب کی وفات پر پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام نمیبیا کے صدر کے انتقال پر افسردہ ہیں، پاکستان کے عوام افسردہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر گینگوب ایک بصیرت رکھنے والے سیاستدان تھے، مرحوم نمیبیا کی جدوجہد آزادی کے ایک اہم رکن اور نمیبیا کے آئین کے معمار تھے۔ نمیبیا کے صدر کو ان کی خدمات پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 واضح رہے نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب 82 سال کی عمر میں دارالحکومت ونڈہوک کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے تھے. غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگوب کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن