لاہور (اے این این) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءصدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ صدرزرداری مارچ میں بھی 17ویں ترمیم کے خاتمے کا وعدہ پورا نہیں کرینگے ،کوئی نہیں چاہتا کہ صدرزرداری اورحکومت کو غیر فطری طور پر ہٹایا جائے مگر بدقسمتی سے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت خود ہی سیاسی خودکشی کی طرف جارہی ہے ،صدر اپنے دشمنوں کا تعین کرنے کیلئے اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کو پیش نظر رکھیں۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت آج بھی پیپلزپارٹی کو سیاسی خودکشی کے راستے پر دوڑنے سے منع کرنے ،زندگی اورتحفظ کے راستے پر چلنے کی مخلصانہ دعوت دے رہی ہے ،صدر زرداری اگر اس وقت متنازعہ سیاسی بیانات دینے پر خطرہ محسوس کرتے رہیں گے جب تک وہ سیاسی متنازعہ عہدہ چھوڑ کر قومی یکجہتی کی علامت اورامین کے طور اپنا کردار ادا نہیں کرتے ۔انہیں مخلصانہ مشورہ ہیں کہ انہوں نے اگر سیاست کرنی ہے تو پھر صدر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں‘ اگر صدر مملکت کا آئینی کردار ادا کرنا ہے تو پھر پیپلزپارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔