2009ءدھماکوں، ہنگاموں اور الزاموں کا سال

مکرمی! یہ سال بھی گزر گیا۔ خون اور آگ کا سال، دھماکوں اور الزاموں کا سال، پوری قوم اذیت و کرب کا شکار، کہیں سکون نہیں۔ سال کے آخری مہینے کے آخری دنوں مےں دھماکوں، ہنگاموں، جلاﺅ گھیراﺅ مےں شدت کی آخری حدیں بھی عبور ہوگئیں۔ کہاں گئی ہماری گڈ گورننس؟ کہاں گئیں ہماری قانون نافذ کرنے والی قوتیں، یہ دہشت گرد ختم کئے جا رہے ہےں، کمزور ہو چکے ہےں یا اور پھیلتے جا رہے ہےں؟ ہماری بہادر افواج ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی عوام ان پر گہری نظر رکھ کر ان کو شکست دلوا سکیں گے؟ غلامی سے نکلیں، مسلمان بنیں صحیح مسلمان، ہم اپنی روایات بھول گئے ہےں۔ اپنے دین سے بہت دور ہوتے جا رہے ہےں۔ تجدید کریں اپنے دین کی لادینی کلچر ترک کریں۔ ورنہ کہیں 2010ءبھی ناکامی کا سال نہ بن جائے۔ اللہ پوری قوم کو معاف کریں۔ زاہد رضا خان، فون نمبر 0321-4389839

ای پیپر دی نیشن