مسلم لیگ نون کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اورمسلم لیگ نون کی آئندہ کی حکمت عملی پرغورکیا جائے گا۔

Jan 04, 2011 | 10:33

سفیر یاؤ جنگ
جمعیت علمائے اسلام اورمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغورکے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت میاں نوازشریف کریں گے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی حکومت سے علیحدگی کی وجوہات اوراس کے اثرات پربات چیت کرنے کی ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بحث کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
مزیدخبریں