بلوچستان کےشہرتربت میں ایف سی کی بس بچوں کو سکول لے کر جارہی تھی کہ عطا شاد ڈگری کالج کے قریب اس پر ریموٹ کنڑول بم سےحملہ کیا گیا، بم دھماکے کےنتیجےمیں بس کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار چھ بچے زخمی ہوگئے،جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے،ذرائع کےمطابق بس میں تیس بچے سوارتھے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ دھماکے کے بعد ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بس پرحملے کے بعد نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی۔