گورنرپنجاب سلمان تاثیرپرحملہ کرنے والے ممتازقادری نے دوہزارتین میں پنجاب کانسٹیبلری جوائن کی،ملزم نے اعترافی بیان دیا ہے کہ گورنرتوہین رسالت کے مرتکب ہوئے اس لیے انہیں گولیاں ماریں

ممتازقادری یکم جنوری انیس سوپچاسی کواسلام آباد کے علاقے بارہ کہومیں پیدا ہوئے ممتازقادری کے چھ بہن بھائی تھے اور اس کے والد مکانات کی تعمیر کرتے تھے۔ ملک ممتازقادری نے دو ہزار آٹھ میں ایلیٹ فورس میں ٹریننگ حاصل کی ۔ ذرائع کے مطابق ممتاز قادری نے بیان دیا ہے کہ اس نے توہین رسالت سے متعلق قانون پربیان بازی کے بعد گورنرپنجاب سلمان تاثیرکوقتل کیا۔ ممتاز قادری کے مطابق اس نے تین دن قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ گورنرپنجاب کومبینہ طورپرگستاخی رسول پرقتل کردوں گا۔ دوسری جانب پولیس نے ممتازقادری کے اہل خانہ کو گرفتار کر لیا ہے اورتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے

ای پیپر دی نیشن